وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے باوجود بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے نوٹس کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری۔ بلوچستان کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہ ہوسکا، مختلف شہروں میں 8 سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ بار بار کی ٹرپنگ کی وجہ سے گھروں میں الیکٹرانکس کا سامان جلنے لگا ہے، گھروں کے پنکھے، ٹیوب لائٹس اور پانی کی موٹریں خراب ہونے لگی ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مجھے وضاحتیں نہیں چاہئیں، عوام کو مشکل سے نکالیں، عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سے نجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
Load/Hide Comments


