ٹوئٹر نے شہباز شریف کا عربی زبان میں لانچ آفیشل اکاؤنٹ معطل کردیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ٹوئٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عربی زبان میں لانچ کیا گیا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔ شہباز شریف کا عربی زبان کا ٹوئٹر ہینڈل گزشتہ شب ہی فعال کیا گیا تھا جو اب چند گھنٹوں بعد ہی معطل کردیا گیا ہے۔ شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابو بکر عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا عربی زبان میں ٹوئٹر اکاؤنٹ فعال کرنے کا مقصد عرب عوام اور ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے عربی زبان میں ٹوئٹ کرتے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


