ایران نے بلوچستان کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایران نے وفاقی حکومت کی درخواست پربلوچستان کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی۔گزشتہ روز ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک، علاقائی ترقی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں میری ٹائم افیئرز اور وزارت توانائی کے حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیر برائے منصوبہ بندی کی درخواست پر ایرانی سفیر نے بلوچستان کے لیے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر چمن کوئٹہ کراچی این 25دورویہ سڑک کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے بلوچستان کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے عوام کی سماجی و معاشی حالت کو بہتر کرنے کے خیاایران نے بلوچستان کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایران نے وفاقی حکومت کی درخواست پربلوچستان کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی۔گزشتہ روز ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک، علاقائی ترقی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں میری ٹائم افیئرز اور وزارت توانائی کے حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیر برائے منصوبہ بندی کی درخواست پر ایرانی سفیر نے بلوچستان کے لیے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر چمن کوئٹہ کراچی این 25دورویہ سڑک کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے بلوچستان کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے عوام کی سماجی و معاشی حالت کو بہتر کرنے کے خیال سے سڑکوں کے منصوبوں کو خاص ترجیح دے رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مکران کے ساحلی علاقوں کے قریب بجلی کی کمی ہے جہاں پاکستان کو ایران سے 100 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے مگر یہ صوبے کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ناکافی تھی اس لیے انہوں نے پاکستان میں ایرانی سفیر سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
ل سے سڑکوں کے منصوبوں کو خاص ترجیح دے رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مکران کے ساحلی علاقوں کے قریب بجلی کی کمی ہے جہاں پاکستان کو ایران سے 100 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے مگر یہ صوبے کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ناکافی تھی اس لیے انہوں نے پاکستان میں ایرانی سفیر سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں