لاپتہ دودا الٰہی کا ایک ہفتے قبل جگر کا آپریشن ہوا، جبری گمشدگی قبول نہیں، لواحقین

کراچی (انتخاب نیوز) دودا الٰہی جن کا ایک ہفتہ قبل 29 مئی کو جگر کا آپریشن ہوا ہے۔ دودا الٰہی کے اہلخانہ کے مطابق دودا الٰہی کے جگر کا آپریشن ہو چکا ہے۔ اغوا کے وقت وہ بیمار تھا اور بستر پر آرام کر رہا تھا۔ ہمیں ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔ جبری گمشدہ ہونیوالے جامعہ کراچی کے طالبعلم دودا الٰہی اور گمشاد بلوچ کے لواحقین نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دودا اور گمشاد اگر کسی غیرقانونی عمل میں ملوث تھے تو اریسٹ وارنٹ کیساتھ گرفتار کرتے اسطرح صبح 5 بجے زبردستی گھر سے اٹھا کر لے جانا قابل قبول نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں