امام بلوچ نواب خیر بخش مری کی آٹھویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ تحریک کے سرخیل نواب خیربخش مری کی آٹھویں برسی آج منائی جائیگی، نواب خیر بخش مری 10جون 2014ء کو کراچی کے ہسپتال میں وفات پا گئے وہ بلوچ عوام کے ہر طبقہ کے ہر دل عزیز رہنما تھے۔ بلوچ نوجوانوں میں وہ خاصے مقبول تھے، بلوچ حلقوں میں انہیں پیامبر انقلاب، امام آجوئی اور امام بلوچ کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔ نواب مری نے افغانستان میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جلا وطنی کی زندگی بھی گزاری۔ نواب خیر بخش مری شال کے مغربی علاقے کے بلندو بالا چلتن کے دامن میں واقع نیوکاہان کے شہداء قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔ نواب مری کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کو مزاحمت کی راہ دکھا کر ان کی شعوری تعلیم کی راہ ہموار کی۔ بابائے قوم مرحوم نواب خیربخش مری کی آٹھویں برسی کے حوالے سے بلوچستان بھر میں تعزیتی ریفرنسز میں فاتحہ خوانی کا اہتمام اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں