کراچی اور مستونگ سے لاپتہ کلیم اللہ نور اور ساجد ساسولی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کراچی اور مستونگ سے لاپتہ ہونے والے دو نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ ضلع مستونگ سے عیدالفطر کے تیسرے روز لاپتہ ہونے والے ساجد ساسولی جبکہ گزشتہ روز کراچی سے لاپتہ ہونے والے کلیم اللہ نور بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ بازیاب ہونے والوں میں کلی لدھا ضلع مستونگ کے رہائشی 16 سالہ ساجد علی ولد کمال خان ساسولی کو پانچ مئی کی درمیانی شب رات 2بجے کے قریب گھر سے لاپتہ کردیا گیا تھا جبکہ بلوچستان کے علاقے تمپ سے تعلق رکھنے والے کراچی یونیورسٹی میں ایم اے سوشیالوجی کے طالب علم کلیم اللہ کو گزشتہ دنوں گلستان جوہر میں گھر سے لاپتہ کیا گیا تھا جو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


