کیچ سے طالبعلم حفیظ بشیر کو لاپتہ کردیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کیچ سے طالبعلم حفیظ بشیر کو لاپتہ کردیا گیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز ایک اور طالب علم کو لاپتہ کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ رات کیچ کے مرکزی شہر تربت کولوائی بازار آبسر میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت حفیظ بشیر ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی جو کیچ آبسر کولوائی بازار کا رہائشی بتایا جارہا ہے، تاہم فوری طور پر طالبعلم کو لاپتہ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
Load/Hide Comments


