ٹیکنالوجی کے بغیر بلو چستان کے طلبہ ترقی حاصل نہیں کرسکتے، آغا حسن بلوچ

سبی، اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلو چستان کے تمام اضلاع میں انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کریں گے تاکہ بلو چستان کے طلباء و طا لبات جدید ترین تعلیم سے روشناس ہوسکیں اور اس کے علا وہ تمام اضلاع میں آن لائن میڈیکل سینٹر بھی قائم کیئے جائیں گے، جس میں میل اور فیمیل ڈاکٹرز مریضوں کا مفت علاج کریں گے اور انہیں مفید مشورے دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جما عت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ وجماعت الصالحین پاکستان انٹر نیشنل کے امیروبانی الحاج صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سے اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ ا ن کے ہمراہ صوبائی امیر جما عت الصالحین بلو چستان صاحبزادہ حیات سلطان، صاحبزادہ اسامہ سلطان،صاحبزادہ مرید سلطان، بھی موجود تھے صاحبزادہ خالد سلطان نے وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کی وزارت بلو چستان جیسے پسماندہ صوبے کو ملنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی آغا حسن بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلو چستان میں نئے بننے والے ڈسٹرکٹ اوستہ محمد میں بھی انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کی جا ئے گی اور یہاں پر بھی اون لائن میڈیکل سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ اوستہ محمد جیسے پسماندہ علا قے کے عوام اون لائن میڈیکل سینٹرز سے استفادہ کر سکیں اور ڈاکٹروں سے مفید مشورے حاصل کر کے اپنا علا ج کی تشخیص حاصل کریں اس کے علا وہ سائنس اور ٹیکنا لوجی کے میدان میں طلباء و طا لبات کو جدید ترین سہولیات حاصل ہوں گی وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ دور سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کا ہے جدید ترین ٹیکنا لوجی حاصل کیئے بغیر بلو چستان کے طا لب علم اور عوام تعلیم اور صحت کے میدان میں ترقی حاصل نہیں کرسکتے صوبے کے طلباء کو وفاقی حکومت تمام تر سہولیات فراہم کر ے گی تا کہ نہ صرف صوبے کے طلباء اور عوام کا احساس محرومی ختم ہو سکے پیر خالد سلطان نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئن بات ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی جیسی وزارت بلو چستان کو نلی ہے یقیناََ اب بلو چستان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی اور صوبے کے طلباء وطالبات کا احساس محرومی ختم کر نے کے لیئے علماء کرام اور مشائخ عظام بھی وفاقی حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گے تا کہ وفاقی حکومت صوبے میں جو اون لائن میڈیکل سینٹرز اور صوبے میں انٹر نیٹ کی سہولتیں فراہم کر رہی ہے اس سے بلو چستان کے عوام بھر پور فائدہ اٹھا ئیں اس سلسلے میں علماء اور مشائخ وفاقی حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی آغاحسن بلوچ نے صاحبزادہ پیر خالد سلطان اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلو چستان کے علماء اور مشائخ کرام سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں