عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع، ایکسرے میں متعدد ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں

کراچی:پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس نے مرحوم کا ٹیب اور موبائل فون قبضے میں لے لیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کے پورے جسم کے ایکسرے کیے گئے جس میں جسم کی مختلف ہڈیاں فریکچر ہیں، بالخصوص پسلی اور ہاتھ کی کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس نے مرحوم کا ٹیب اور موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ دیکھا جائے گا کہ آخری مرتبہ عامر لیاقت کی کس سے بات ہوئی تھی، پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ نے تمام شواہد جمع کرلیے ہیں، عامر لیاقت کے کمرے میں ایک ڈبل بیڈ اور الماری تھی جب کہ کمرے میں کچھ برتن اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں