نوکنڈی تمام بنیادی سہولیات سے محروم، تعلیم کی صورتحال انتہائی ابتر

نوکنڈی (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے تحصیل نوکنڈی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم جبکہ علاقے میں تعلیمی صورتحال نہ ہونے کے برابر ہیں عوامی حلقوں نے مقامی میڈیاگفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی تعلیم سے وابستہ ہے جن قوموں نے تعلیم کواپناہتھیاربنایا وہ دنیا پرراج کرتے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سونے چاندی اور قدرتی معدنی وسائل سے مالامال دنیا میں ریکودک اورسیندک کی وجہ سے اپنی پہچان رکھنے والا علاقہ تحصیل نوکنڈی میں تعلیمی حالت سن کرکوئی یقین نہیں کرسکے گا کہ جس علاقہ سے اربوں ڈالرزکے سوناتانبے ودیگروسائل ملکی غیرملکی خزانوں میں جمع ہوتی رہی ہے مگر علاقہ کے مالک اب تک تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ جسکی واضح مثال گرلزمڈل سکول کلی زورآباد ہے جہاں دوسال سے سکول میں ٹھیکیدار نے مین گیٹ نصب نہیں کیاہے جبکہ سکول میں کوئی چوکیدارنہ ہونے کی وجہ سے دوباریہاں چوری کے واردات ہوئے چوروں نے فرنیچرز چوری بھی کئے اورسکول کے اہم ریکارڈزبھی جلاڈالے سکول کامین گیٹ تو نہ بن سکاپہلے سے موجود گیٹ بھی ٹھیکیدارنے نکال لیاتھااورنیاگیٹ بھی دوسال سے نہیں بناسکاجس سے سکول غیرمحفوظ ہے اور اب گرمیوں میں منشیات کے عادی افراداوراوباش نوجوانوں کے لئے اڈہ بنی ہوئی ہے اگریہی حال رہاتوماہ اگست میں جب سکول دوبارہ کھل جائیں گے تو کمروں کے دروازے اورکھڑکیاں تک چور اورنشئی نکال چکے ہونگے انہوں نے کہاکہ ہم محکمہ تعلیم اور عوامی نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرلزمڈل سکول زورآبادمیں فوری طور پر چوکیداراورچپڑاسی تعینات کرکے غیرذمہ دار ٹھیکیدار کوپابندکیاجائے کہ سکول کے مین گیٹ کوبنائیں تاکہ سکول کے بچیاں اپنی تعلیم بہترطریقے حاصیل کرسکے جبکہ امین گیٹ کاکام جلد جلد شروع کیاجائیں تاکہ سکول میں پڑھنے والے بچیاں کی عزتیں محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں