خضدار سے ایک اور طالبعلم ثاقب بلوچ کو لاپتہ کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے خضدار سے ایک اور بلوچ طالب علم کو لاپتہ کردیا گیا ۔ ثاقب بلوچ کو ان کی دکان سے جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ محمد ثاقب بلوچ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں سی ایس ڈیپارٹمنٹ سے نئے فارغ التحصیل تھے۔ ثاقب بلوچ کے بھائی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ میں بھائی ثاقب بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں