کوئٹہ، مشتبہ تخریب کار موٹر سائیکل میں نصب بم کیساتھ گرفتار، سی ٹی ڈی دعویٰ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے دعوے کے مطابق کالعدم تنظیم کے مبینہ اہم تخریب کار کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق مبینہ تخریب کار کو موٹر سائیکل میں نصب بم کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے دعوے کے مطابق اطلاع ملی کے مشتبہ افراد دھماکہ کرنے جا رہے ہیں، ترجمان۔ خفیہ اطلاع پر موٹر سائیکل سوار کو روکا اور چیک کیا، چیک کرنے پر موٹر سائیکل میں IED کو نصب پایا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے IED بم کو ناکارہ بنا کر ملزم نظام الدین عرف خالد کو حراست میں لے لیا۔ مبینہ تخریب کار نے دوران تفتیش متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ہائی کورٹ، سیشن کورٹ، ایف سی اور پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ سی ڈی کے دعوے کے مطابق ڈی آئی جی حامد شکیل پر خودکش حملے میں یہی گروہ ملوث تھا۔ ملزم کا آر آر جی فورس کے ٹرک اور میکانگی روڈ ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کا اعتراف۔ سرینا ہوٹل کار پارکنگ میں خودکش دھماکے میں بھی یہی گروپ ملوث تھا۔ بی اے مال کے قریب فوج کے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکے کا بھی اعتراف۔ ملزم نے یونیورسٹی چوک سریاب میں بی سی پولیس کے ٹرک پر آئی ای ڈی حملے کا بھی اعتراف کیا۔ قندہاری بازار بخاری سینٹر کے باہر موٹر سائیکل کے آئی ڈی دھماکے میں بھی یہی گروپ ملوث تھا۔ سائنس کالج کے مین گیٹ پر جمعیت نظریاتی پر آئی ای ڈی دھماکے کا بھی اعتراف۔ ملزم نے فاطمہ جناح روڈ پر دکان میں ہزارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا۔ مبینہ تخریب کار کے گروہ میں 8 افراد شامل ہیں۔ مبینہ شخص سے اسلحہ و گولہ بارود اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے لیے مختلف چھاپے مارے جا رہے ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی


