افغانستان کی صورتحال پر پیشرفت کیلئے پیپلز پارٹی نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے افغانستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کی روشنی کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں کو شامل کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ فرحت اللہ بابر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کو ہونے والے پارٹی اجلاس کے تسلسل میں ملک میں امن و امان کے معاملے بالخصوص افغانستان میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کی روشنی میں جس میں ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی شامل ہیں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں کو شامل کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ 3 رکنی کمیٹی قمر زمان کائرہ، شیری رحمن اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اس معاملے پر گہرائی سے بحث کے بعد پارٹی نے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا تھا کہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے صرف پارلیمنٹ ہی بہترین فورم ہے۔


