لاپتہ بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی کیخلاف سندھ اسمبلی کے باہر رات گئے تک دھرنا جاری

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی سے لاپتہ دودا بلوچ اور گمشاد بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کا لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا جاری۔ سندھ اسمبلی کے سامنے دودا بلوچ اور گمشاد مرید کی بازیاپی کے لیے احتجاجی دھرنا کے شرکاء کو سندھ پولیس وقفے وقفے سے ہراساں کرنے اور ہٹانے کی کوشش کررہی ہے، لیکن جبری لاپتہ طلباء کے لواحقین، طلباء اور دوسرے شرکاء ان کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھیں گے، شرکاء کا عزم۔ مظاہرین رات گئے تک سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیے بیٹھے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں