عوام 19جون تک ڈسپلے سینٹرز سے اپنے ووٹوں کی تصحیح کرسکتے ہیں ,الیکشن کمشنر بلوچستان
منگچر (انتخاب نیوز )صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ عوام 19جون تک اپنے قریبی ڈسپلے سینٹرز جاکر اپنے ووٹوں کی تصحیح کرسکتے ہیں خواتین ووٹرز کی اندراج پر خصوصی توجہ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع قلات میں قائم ڈسپلے سینٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریجنل آفیسر خضدار یعقوب رند، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلات عالیہ نذر ودیگر آفیسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلات عالیہ نذر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع قلات میں مختلف علاقوں میں 36ڈسپلے سینٹرز کام کررہے ڈسپلے سینٹرزمیں ووٹ کی اندراج منتقلی، غیر متعلقہ اندراج پر اعتراضات کا مرحلہ جاری ہے ڈسپلے سینٹرز مرحلہ 21مئی سے 19جون تک جاری رہیگا صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈسپلے سینٹر میں اندراج اور تصحیح کے کام کا معائنہ کرکے تسلی بخش قرار دیا انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں، عوام ڈسپلے سینٹرز جاکر اپنا اپنے اہلخانہ کا اندراج صحیح کروائیں ووٹ کا اندراج اپنے حلقے وارڈ بلاک میں رجسٹر کریں تاکہ انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے ووٹ کی درست اور مقامی جگہوں پر منتقلی کرکے انتخابی عمل میں کی جانے والی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیں قومی شناختی کارڈ کا حامل ہر شہری اپنے ووٹ کی تصدیق کرکے قومی فریضہ سمجھ کر اپنا حق ادا کریں۔


