وفاقی وزیر انسداد منشیات کی برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈی جی او مسٹر سٹیفن روڈ ہاس اور ان کے وفد کی ملاقات وفاقی وزیر کو نیشنل کرائم ایجنسی کے دنیا بھر میں آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا گیا وفاقی وزیر نے منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کی روک تھام پر برطانوی ایجنسی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے راستے منشیات کی اسمگلنگ کو ہر ممکن طریقے سے روکا جا رہا ہے برطانوی کرائم ایجنسی کی طرف سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف آلات کی فراہمی اور تکنیکی تعاون خوش آئند ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ اے این ایف اور متعلقہ عالمی اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور گوادر میں سپیشل انویسٹیگیشن سیل قائم کیے جائیں گے جس سے نہ صرف منشیات کے مناسب تدارک میں مدد ملے گی بلکہ منشیات سے متعلقہ تفتیش کا عمل بھی شفاف طریقے سے مکمل ہوگا وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات سے متعلق جوڈیشل افسران کی برطانوی اداروں کے ساتھ ٹریننگ بھی زیرِ غور ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ خطے کی سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام ایک چیلنج بن چکا ہے پاکستان نے حال ہی میں انسدادِ منشیات کے عالمی ادارے کے تعاون سے کنٹری پروگرام کے اگلے فیز کا آغاز کیا ہے جس میں منشیات کے عادی افراد کے لیے جیلوں میں علیحدہ بیرکس اور منشیات کے ملزمان کا ایک نیشنل ڈیٹا بیس شامل ہے اس کے علاوہ انسدادِ منشیات سے متعلق چالیس ہزار افراد کی خصوصی تربیت کی جائے گی ملاقات میں پاکستان اور برطانوی اداروں کے درمیان انسدادِ منشیات سے متعلق مختلف امور پر تعاون کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں