لاپتہ بلوچ طلبہ کیلئے سندھ اسمبلی پر دھرنا، پولیس تشدد سے کئی خواتین اور طلبہ زخمی، دھرنا جاری

کراچی (انتخاب نیوز) لاپتہ دودا الٰہی اور گمشاد بلوچ کی بازیابی کیلئے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا مظاہرین پر تشدد اور لاٹھی چارج۔ تشدد کے باعث لاپتہ دودا بلوچ کی بھابھی مہناز زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ سندھ اسمبلی کے باہر دودا اور گمشاد کی رہائی کیلئے جاری احتجاجی دھرنے پر پولیس کے دھاوے کے باعث متعدد خواتین اور طلبہ کو گرفتار کرکے ڈیفنس تھانہ منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس کے تشدد کے باعث درجنوں افراد زخمی ہیں۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”تھانے چلو یا لاڑکانہ چلو“۔ مظاہرین نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں