بلوچستان، محکمہ تعلیم میں خواتین بھی مردوں سے پیچھے نہ رہیں اساتذہ کی تنخواہوں میں خردبرد کا انکشاف،سابق ڈی او فیمیل کچھی ملازمت سے برطرف

؎کوئٹہ:بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں خواتین بھی مردوں سے پیچھے نہ رہیں، ضلع کچھی میں خواتین اساتذہ کی تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر خردبرد کا انکشاف ایک کروڑ 25لاکھ کا الزام ثابت ہونے پر سابق ڈی او فیمیل کچھی حمیدہ رزاق کو ملازمت سے برطرف دیا گیا،برطرف آفیسر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا،سیکرٹری تعلیم بلوچستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق ڈی او فیمیل کچھی حمیدہ رزاق جن کے پاس ڈی او فیمیل سبی کا اضافی چارج بھی تھا انہوں نے خواتین اساتذہ کی تنخواہوں میں ایک کروڑ 25لاکھ 63ہزار 448روپے کا خردبردکیا، انکواری میں الزام ثابت ہونے پر سابق ڈی او فیمیل کچھی حمیدہ رزاق ملازمت سے برطرف کردیاسیکرٹری تعلیم کی جانب سابق ڈی او فیمیل کچھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو مراسلہ ارسال کردیا گیا،اس مراسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن کو متعلقہ خزانہ افسز کوبھی زیر تفتیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں