نوشکی ٹیچنگ ہسپتال میں 15 دن سے پانی ناپید، مریضوں اور لواحقین کو مشکلات

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی ٹیچنگ ہسپتال میں پینے کے لیے پانی گزشتہ پندرہ دنوں سے میسر نہیں مریضوں کی لواحقین اور ہسپتال کا عملہ گھروں اور دکانوں سے پانی لانے پر مجبور، ضلعی انتظامیہ محکمہ پی ایچ ای اور عوامی نمائندے خواب خرگوش میں مبتلا۔ ضلع نوشکی کے واحد سرکاری مرکز صحت ٹیچنگ ہسپتال سمر سیبل جل جانے کی وجہ سے گزشتہ پندرہ دنوں سے مریضوں ان کے لواحقین اور ہسپتال میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو پینے کے لیے ایک گھونٹ پانی میسر نہیں ہیں مریضوں کے لواحقین اور ٹیچنگ ہسپتال کا عملہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے گھروں سے پانی لا کر استعمال پر مجبور ہیں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے مذکورہ ٹیوب ویل کی مرمت اور پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور عوامی نمائندوں سے پرزور مطالبہ کیا ہیں کہ وہ خواب خرگوش سے بیدار ہوکر فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال میں قلت آب کا نوٹس لیں مریضوں اور اسٹاف کو اس عذاب سے نجات دلائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں