تخت وڈھ کو حق دو تحریک سے خطرہ ہے، طلبہ تنظیموں کے حوالے سے موقف پر قائم ہیں، ندیم بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز)حق دو تحریک کے رہنماو¿ں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے بلوچ خواتین اور طلبہ پر تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ حق دو تحریک کے رہنما ندیم بلوچ نے کہا کہ کراچی میں سندھ پولیس کی جانب سے بلوچ خواتین پر تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان میں کئی دہائیوں سے قوم پرستوں نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی کو منشیات کا اڈا بنایا گیا ہے۔ تخت وڈھ کو حق دو تحریک سے شدید خطرہ ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے طلبہءتنظیموں کے حوالے سے جو کہا اس پر قائم ہیں۔
Load/Hide Comments


