کوئٹہ، سندھ پولیس کے تشدد اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی ریلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کیلئے احتجاج کرنے والی پرامن خواتین مظاہرین اور طلبہ پر سندھ پولیس کے تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف بلوچستان یونیورسٹی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے تعلیمی اداروں سے بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی جانب سے بلوچ طلبہ کو لاپتہ کرنا، ماورائے عدالت قتل اور سندھ اسمبلی کے باہر پرامن بلوچ خواتین مظاہرین اور طلبہ پر سندھ پولیس کا تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ فوری ختم کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلبہ کو تدریسی عمل جاری رکھنے سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو جلد ممکن بنایا جائے۔ ریلی کے شرکاءپر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں