وڈھ، بی اے پی اور بی این پی کا رکنوں میں ہاتھاپائی، روڈ بلاک

خضدار: وڈھ دراکھالہ میں احساس پروگرام سینٹر میں قبائلی رہنما کے بیٹے کی مبینہ مداخلت۔ بی این پی اور بی اے پی کے کارکنوں میں ہاتھاپائی۔ روڈ بلاک۔ انتظامیہ کے مذکرات کے بعد دھرنا ختم۔ وڈھ انتظامیہ کے مطابق دراکھالہ میں قائم احساس پروگرام سینٹر میں حکمران جماعت کے رہنما کے بیٹے نے مبینہ طور پر مداخلت کی تھی، جس کے بعد بی این پی کے تحصیل جنرل سیکریٹری وہاں پہنچے تھے اور آپس میں ان کی تلخ کلامی ہوئی تھی اور معاملہ ہاتھاپائی تک پہنچ گیاتھا جس کے بعد بی این پی کے کارکن ودیگر لوگوں کی جانب سے روڈ بلاک کیاگیاتھا انتظامیہ کو اطلاع کو ملتے ہی اے سی وڈھ اقبال موقع پہنچ گیا اور مذکرات کے بعد روڈ کو آمد ورفت کے لیے کھول دیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں