ایرڈ یونیورسٹی کے طالبعلم فیروز بلوچ کو رہا کیا جائے، بلوچستان اسٹوڈنٹس کونسل

راولپنڈی (انتخاب نیوز) بلوچستان اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ گزشتہ ماہ ایرڈ یونیورسٹی کیمپس سے اغوا ہونے والے بلوچستان کے 17 سالہ طالب علم فیروز بلوچ کی رہائی کیلئے ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاءمیں لاپتہ فیروز بلوچ کے والد نور بخش بلوچ بھی دھرنا کیمپ میں اپنے بیٹے کے انتظار میں ہیں۔ اس موقع پر بلوچستان اسٹوڈنٹس کونسل کے رہنماﺅں نے کہا کہ 17 سالہ فیروز بلوچ ایک غریب گھرانے سے ہے۔ اس کے دوستوں اور خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کی زندگی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔ ہم تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں خصوصاً طلباءسے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل ہوں اور فیروز بلوچ کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں