راولپنڈی، فیروز بلوچ کی رہائی کیلئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری

راولپنڈی (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام ایریڈ یونیورسٹی میں بلوچ طلبہ کی گرفتاریوں کیخلاف اور زیر حراست طلبہ کی بازیابی کیلئے لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے دن بھی جاری رہا۔ شدید بارش کے باوجود فیروز بلوچ کی بحفاظت بازیابی اور پنجاب اور اسلام آباد کی یونیورسٹیوں میں بلوچ طلباءکو ہراساں کرنے اور ان کی پروفائلنگ کیخلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دوسرا روز بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے آج اہم پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں