جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا خدشہ تھا، عمران خان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فروری 2018ء میں پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈالا گیا، ہم حکومت میں آئے تو بلیک لسٹ میں جانے کا شدید خدشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب تک کا سب سے چیلنجنگ ایکشن پلان دیاگیا اور ہم نے فیٹف کے 34 میں سے 32 ایکشن آئٹمز کو مکمل کیا جس پر فیٹف نے بارہا میری حکومت کے کام اور سیاسی عزائم کی تعریف کی۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ حماد اظہر، فیٹف رابطہ کمیٹی اور افسران نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پر کام مکمل ہونے کی تصدیق کیلئے فیٹف ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی اور مجھے یقین ہے فیٹف ٹیم کا دورہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں