کوشش ہے پاکستان میں بائیں بازو کی سیاست میں نئی زندگی ڈالی جائے، طاہر بزنجو
اسلام آباد (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری کوشش رہی ہے پاکستان میں بائیں بازو کی سیاست میں ایک نئی زندگی ڈالی جائے۔ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے ملک بھر کی بائیں بازو کی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہاکہ ہماری کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں بائیں بازو کی سیاست میں ایک نئی زندگی ڈالی جائے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بدترین سیاسی اور معاشی بحران کی زد میں ہے،اس وقت 7 کروڑ افراد غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی و غیر سیاسی اشرافیہ پر 26 کھرب سے زائد خرچ ہوتے ہیں ،آئی ایم ایف کی سخت شرائط کمزور طبقات کیلئے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں۔ سینیٹر طاہر بزنجونے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کے سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔
Load/Hide Comments


