وزیراعظم کا بلاول سے رابطہ، گرے لسٹ کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباد دی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سے وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے وزیرخارجہ کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارک باد دی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ تمام کاوشیں بروئے کار لاکر ملک کو ہر مشکل سے نکالنے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں