داعش نے کابل میں گوردوارے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہاپسند تنظیم داعش نے افغان دارالحکومت میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کابل میں واقع گردوارے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر سات زخمی ہو گئے تھے۔ افغان اہلکار کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا لیکن کار ہدف تک پہنچے سے پہلے ہی پھٹ گئی۔ جس وقت یہ حملہ ہوا، اس وقت گوردوارے میں کم از کم تیس افراد موجود تھے۔ داعش وقفے وقفے سے افغان اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ افغان حکومت کے لیے داعش سے نمٹنا ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں