قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، عمران خان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں،قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک عملاً انارکی کی جانب دھکیلا جارہا ہے، ضمیرفروشی اور لوٹا کریسی کی بنیادوں پر قائم امپورٹڈ سرکار تحریک انصاف کو میسر عوامی تائید سے خوفزدہ ہے، اس فسطائی کلچر سے نجات کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی اہم ہے،حقیقی آزادی کی تحریک ہی سے سندھ اور پنجاب غنڈہ راج سے نجات پائیں گے۔ اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف نے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور رکن صوبائی اسمبلی شبیر قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور سے مقامی رہنما خالد گجر کو بھی ٹیلی فون کیا اور فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے ان کے بیٹے کی خیریت دریافت کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں، کسی مہذب جمہوری ملک میں پولیس کے ذریعے اس قسم کی کارروائیوں کی قطعا گنجائش نہیں ہوتی،قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک عملاً انارکی کی جانب دھکیلا جارہا ہے، ضمیرفروشی اور لوٹا کریسی کی بنیادوں پر قائم امپورٹڈ سرکار تحریک انصاف کو میسر عوامی تائید سے خوفزدہ ہے، اس فسطائی کلچر سے نجات کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی اہم ہے،حقیقی آزادی کی تحریک ہی سے سندھ اور پنجاب غنڈہ راج سے نجات پائیں گے۔


