یہ حکمران مسلط رہے تو اداروں کو دفن کردیں گے، انہوں نے روس سے تیل کی بات نہیں کی، عمران خان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران خان کی کال پر مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں مظاہروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گیا ہے۔ ہم نے اداروں کو چلنے دیا، کیا عدالتیں آزاد نہیں، امریکا سے سازش ہوئی یہاں سے میر جعفر اور میر صادق ان سے ملے۔ حکومت نے روس سے تیل کی بات کیوں نہیں کی؟۔ ہم نے روس سے تیل لینا تھا اور اس کا بوجھ عوام پر نہیں آنے دینا تھا۔ ان کا مقصد صر این آر او 2 تھا۔ اس وقت پاکستان کی معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے۔ ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن قوم کا خیال رکھا۔ جب عدم اعتماد ہوا تو ڈالر 178 کا تھا اور اب 208 روپے کا ہے۔ کہا گیا آئی ایم ایف کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔ پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ فیفٹ قانون کی وجہ سے ہمیں بلیک میل کیا گیا۔ کورونا بحران کے دوران ہم نے معیشت کو تباہی سے بچایا۔ کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ اب بجلی کا بل آئے تو سب کو لگ پتہ جائے گا کہ بم پھٹا ہے یا نہیں۔ اگر یہ حکمران ملک پر مسط رہے تو اداروں کو دفن کردیں گے۔ ان لوگوں نے نیب اور ایف آئی اے کو دفن کردیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو صحت کارڈ فراہم کیا۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہورہاہے۔ امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت وصول کرے گا۔ اس کیخلاف پوری قوم کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں مزید انتشار پیدا ہوگا۔ ہمارے دور میں پیٹرول 12 روپے بڑھا تو انہوں نے لانگ مارچ کیے۔ موجودہ حکومت نے آتے ہی پیٹرول کی قیمت میں 84 روپے اضافہ کردیا۔ حکومت نے ہر چیز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں