ماشکیل، ڈاکوؤ ں کی فائرنگ سے بچی زخمی

ما شکیل:ماشکیل کے علاقے رود میں ڈاکوؤں کی پیک اپ گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی شدیدزخمی ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سرحد ی علا قے ماشکیل رود میں ڈاکوؤں نے ایک پیک اپ گاڑی پر اس وقت فا ئرنگ کر دی جب گا ڑی میں سوار افراد کہیں جا رہے تھے فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی شدید زخمی ہوئی زخمی بچی کو سر اور ہاتھ پر گولیاں لگی ہیں جبکہ گاڑی میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے زخمی اور ان کے گھر کے افراد کو سماجی کارکن صادق ریکی نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئٹہ روانہ کر دیاہے جبکہ گاڑی پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی علاقے کے سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں اس طرح کے واقعات کے روک تھام کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں