عمران خان نے سیاسی مخالفین کو گرفتارکرانے کیلئے نیب کو استعمال کیا، احسن اقبال

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نیب قوانین میں ترامیم پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے دورحکومت میں کرپشن انڈیکس بلندیوں پر پہنچا، عمران خان نے سیاسی مخالفین کو گرفتارکرانے کیلئے نیب کو استعمال کیا،عمران خان اور شہزاد اکبر ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہیں کرپائے،موجودہ حکومت احتساب پر یقین رکھتی ہے،کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کو خود یاد نہیں رہتا کہ دو دن پہلے کیا بیان دیا تھا، عمران خان سیاسی حریفوں کو بغیر ثبوت جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، کرپشن پر لیکچر دینے والوں کے دور میں مافیاز کو فری ہینڈ دیا گیا۔ انہوں ڈنے کہاکہ عمران خان کے دورحکومت میں کرپشن انڈیکس بلندیوں پرپہنچا، عمران خان نیب قوانین میں ترمیم کر کے خود کو اوراپنی کابینہ کو این آراودے کر گئے، عمران خان اور شہزاد اکبر ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہیں کرپائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کو گرفتارکرانے کیلئے نیب کو استعمال کیا۔ انہوں نے کہاک ہعمران خان نے سوشل میڈیا ٹرینڈزبناکراپنی حکومت چلائی۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کے دورحکومت میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن تھا، ہم محنت سے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن کررہے ہیں،سابق حکومت شہبازشریف کے خلاف کرپشن کا ایک روپیہ ثابت نہیں کرپائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں