کوئٹہ، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، شہری پریشان


کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے نہ صرف گزشتہ شب جناح ٹاؤن کے علاقے میں تین دکانوں کے شٹر تھوڑ کر چوری کی واردات کی گئی بلکہ گزشتہ روز پشتون آباد سے تعلق رکھنے والے موبائل سنیچر کوبھی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جسے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہواہے نہ صرف کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں لوگ نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکلوں سے محروم کردئیے گئے ہیں بلکہ گزشتہ شب جناح ٹاؤن کے علاقے میں تین دکانوں کے شٹر تھوڑ کر وہاں ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے،گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں کوئٹہ کے علاقے عثمان کلاں سے تعلق رکھنے والا مبینہ ڈکیت یہ اعتراف کرتے ہوئے دکھائی دیتاہے کہ انہوں نے ایک شخص کو پستول تھان کر لوٹنے کی کوشش کی ان کا ساتھی مذکورہ شخص سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگیا تاہم پستول سے فائر نہ ہونے کے بعد لوٹ جانے والے شخص نے انہیں قابو کیا اور پولیس کے حوالے کیا۔