افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی اجتماعی تدفین
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں آنے والے زلزلے نے ایک ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ افغان صوبے پکتیکا میں 6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے اورگھر ملبے کے ڈھیر بن گئے ہیں۔ افغانستان میں زلزلے سے تباہی پھیل گئی، ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ پکتیکا میں آنے والے زلزلے کے بعد مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں اور اب سامنے آنے والی ویڈیوز میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کا عمل دکھایا گیاہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے لیے اجتماعی قبریں کھودی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


