حب، کورونا کی مریضہ جان کی بازی ہار گئی،بچے میں بھی وائرس کی تشخیص

لسبیلہ:حب میں کورونا کی مریض خاتون جان کی بازی ہار گئی بچے میں بھی وائرس کی تشخیص ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے حال ہی میں شفٹ ہوکر لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران روڈ پر رہائش اختیار کرنے والے حبیب نامی شخص کی اہلیہ انتقال کرگئی ہیں ڈی ایچ او لسبیلہ کے مطابق اس خاندان نے کچھ روز قبل ہی حب میں آکر رہائش اختیار کی تھی اطلاع ملنے پر کورونا ریپڈ ریسپانس ٹیم لسبیلہ نے اس خاندان کے افراد حبیب ان کی اہلیہ اور ایک بارہ سالہ بچے کے نمونے لے کر تجزیے کے لئے لیبارٹری بھیجے جبکہ گزشتہ رات ان میں سے دو افراد حبیب کی اہلیہ اور بچے کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے تھے، جس کے فوری بعد خاتون اور ان کے بچے کو گھر میں آئسولیٹ کردیا گیا تھا جبکہ کل وہ خاتون انتقال کرگئیں ڈی ایچ او لسبیلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ڈاکٹرز و انتظامیہ نے خاتون اور بچے کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کرنے کے لئے پلان بنایا تاہم حبیب نے کہا کہ ان کے اہلیہ اور بچہ صحت مند ہیں انہیں گھر میں ہی رکھا جائے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ان کا خیال رکھا جائیگا جبکہ جمعرات کے روز اس خاتون کی طبیعت تشویشناک ہوئی اور خاتون انتقال کرگئیں واضح رہے اس خاندان میں خاتون کے والد جو کورونا وائرس سے متاثر ہو کر چند روز قبل کوئٹہ میں جانبحق ہوگئے تھے اس واقعے کے بعد کوئٹہ سے آکر حب میں رہائش اختیار کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں