بارکھان، دو برادریوں میں تصادم، فائرنگ اور پتھراﺅ،6 افراد زخمی

بارکھان(یو این اے )بارکھان تکھڑا کے مقام پر دو برادریوں کے درمیان فائرنگ اور پتھرا کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، جبکہ ایک کھوجی کتا ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈیرہ غازی خان ریفر کر دیا گیا ہے۔لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ ڈکیتی کی واردات بتائی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments