الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 7 سابق ارکان کو نااہل قرار دیدیا

کوئٹہ (یو این اے )الیکشن کمیشن نے مالی سال 2022-23 کے اثاثے اور گوشوارے جمع نہ کرانے پر بلوچستان اسمبلی کے سات سابق ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق یہ ارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے تک عام انتخابات، ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔نااہل قرار دیے گئے ارکان میں میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار محمد رند، عبدالرشید، عبدالواحد صدیقی، میر حمال اور بی بی شاہینہ شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جب تک مذکورہ ارکان مالی سال 2022-23 کے اثاثوں کی تفصیلات (فارم بی)جمع نہیں کراتے، ان کی نااہلی برقرار رہے گی۔
Load/Hide Comments