کوئٹہ میں بی وائے سی کی احتجاجی ریلی سے قبل متعدد کارکن گرفتار

کوئٹہ (یو این اے) بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی کی جانب سے آج کوئٹہ میں احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد پولیس نے سمنگلی روڈ اور جیل روڈ چوک سے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔بی وائی سی نے بدھ کے روز بورڈ آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، ریلی شروع ہونے سے قبل ہی پولیس نے مختلف مقامات پر کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔بی وائی سی کا احتجاج بی وائی سی رہنماں اور خواتین کارکنوں کی گرفتاری، مبینہ تشدد اور ان کے خلاف مقدمات کے خلاف کیا جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں