اورماڑہ، مسلح افراد نے پانچ افراد کو قتل ،ایک کو زخمی کردیا، ایس پی مکران کوسٹل ہائی وے

کوئٹہ(آن لائن/مانیٹر نگ ڈیسک ) بلوچستان کے مختلف علاقوں بولان، مستونگ، پسنی، اور تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے شاہراہوں کی ناکہ بندی کر کے متعدد گاڑیاں جلا دی اور مسافروں، ڈرائیوروں کے شناختی کارڈ چیک کئے انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کو روک لیا واشک میں لیویز کی گاڑی ،موٹرسائیکلیں اور اسلحہ لے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نوشکی میں شیخ واصل کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کی اس لے علاوہ واشک کی تحصیل ناگ میں لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک گاڑی 2موٹرسائیکلیں اور اسلحہ لئے گئے دوسری جانب اردو نیوز کے مطا بق گوادر سے تقریباً 150 کلومیٹر دور اورماڑہ کے نزدیک کلمت کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران گوادر سے کراچی جانے والی بس سے سات افراد کو اُتارا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کے مطابق مسلح افراد نے متعدد افراد کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد بس سے اُتارا۔یہ واقعہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا جو گوادر کو کراچی سے ملاتا ہے۔ ایس پی مکران کوسٹل ہائی وے عبدالحفیظ نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’مسلح افراد نے پانچ افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور ایک کو زخمی کردیا-‘مستونگ میں بھی ایک پولیس اہلکار زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

اپنا تبصرہ بھیجیں