برطانیہ میں 40 ہزار ریلوے ملازمین کی ہڑتال، تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ

ؒلندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہو گئے ہے،جس کے باعث مسافروں کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ ریلوے ملازمین کا مطالبہ ہیں کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ان کی تنخواں میں اضافہ کیاجائے۔ ریلوے یونین اور حکومت کے درمیان مذاکرات ابھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے۔ ہفتہ کو پانچ ٹرینوں میں سے صرف ایک ٹرین چلے گی اور لوگوں کو ہدایت دی جا رہی ہیں کہ وہ غیر ضروری ریل پر سفر نہ کرے۔ 40 ہزار ریلوے ملازمین، بحری اور ٹراسپورٹ یونین نے منگل اور جمعرات کو واک آوٹ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔جبکہ پہلے دو دن احتجاج کے دوران کافی تعداد میں لوگ دفتروں کو نہیں پہنچ سکے اور گھروں سے بیٹھ کر کام کیا۔ ٹرینیں معطل ہونے کے باعث لندن سمیت بہت سی بڑی تقریبات میں میں لوگوں کا رش نہیں دیکھا گیا۔ سمندری مقامات سمیت بورنی ماؤتھ، بلیک پول، مارگیٹ، لنڈوڈنو، اور سکیگنیس۔ اور کارن وال میں کوئی ٹرینیں نہیں چل رہی۔مسافر جنہوں نے ٹرینوں کے ٹکٹ ہفتہ کے روز کے لیے بک کرواے تھے اکو ہدایت کی گہی ہیں کہ وہ اپنی رقم واپس لینے کے بجائے اتوار اور پیر کو سفر کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں