مولانا فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے،شیخ رشید
اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بونڈا مذاق ہے، جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔ 20 ضمیرفروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پرمہرلگائی ہے، قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے، فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بونڈا مذاق ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہر روز10شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتاہے جب کہ ابھی نہ آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا ہے اور نہ ہی ایف ای ٹی ایف نے گرے لسٹ سے نکالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور منشیات کیس میں وزیرداخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا۔


