محکمہ صحت میں فرنیچرفراہمی کی ذمہ دار فرم کروڑوں روپے لیکرفرار

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان میں فرنیچر فراہمی کی ذمہ دار فرم کروڑوں روپے ہضم کرکے رفو چکر ہوگئی جس پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان نے ایف آئی آر کے اندارج کے لئے پولیس سے رجوع کر لیا ہے ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے بتایا ہے کہ 2017 میں ہونے والے ٹینڈرز میں فرنیچر فراہمی کا ٹھیکہ میسرز جاوید اینڈ کمپنی کو دیا گیا تھا جو فرنیچر فراہم کئے بغیر پیسے لے گئی فرم بلوچستان کے 34 اضلاع میں فرنیچر فراہم کرنے کی ذمہ دار تھی تاہم کسی بھی ضلع میں ایک کرسی یا ٹیبل تک نہ مل سکی ابتدائی تحقیقات میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاررہی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل مال غنیمت سمجھ کر لوٹے گئے جس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے اس مالی بے ضابطگی میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملوث عناصر سے کوئی رعائیت روا نہیں رکھی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں