جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاججز تقرری پر جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے ہائیکورٹس کے ججز تقرری پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے،غیر قانونی طریقے سے جوڈیشل کمیشن اجلاس نہیں بلایا جاسکتا،چیف جسٹس اورنہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے آگاہ کیا،اجلاس موخر کیا جائے،جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس پاکستان کو تحفظات سے باقاعدہ آگاہ کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں ججز تقرری کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس پاکستان کو تحفظات سے باقاعدہ آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو مجھے چیف جسٹس پاکستان نہ ہی رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاسوں سے متعلق آگاہ کیا، گرمیوں کی تعطیلات کے دوران جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کو موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس میں بھی موسم گرما کی تعطیلات چل رہی ہیں، غیر قانونی طریقے سے جوڈیشل کمیشن اجلاس نہیں بلایا جاسکتا، ہم سب کو آئینی ذمہ داری سے آگاہ ہونا چاہیے، عوام کی تقدیر سے غیر آئینی طریقے سے نہ کھیلا جائے، غیر قانونی طور پر جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانا بھی ہے تو ویڈیو لنک کی سہولت دی جائے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں بطور وکیل پریکٹس والا جوڈیشل کمیشن کا واحد ممبر ہوں، جوڈیشل کمیشن کے سینئر ممبر کو اجلاس سے آگاہ نہ کرنا کیا اسکی توہین نہیں، سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس آج (منگل) ہوگا، جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس کل (بدھ) کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں