حب، مغربی بائی پاس گندو پہاڑی کے قریب مسخ شدہ لاش برآمد
کراچی (انتخاب نیوز) تھانہ حب صدر کی حدود مغربی بائی پاس گندو پہاڑی کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔قبل ازیں حب چوکی پل پر سوزوکی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش حب سول ہسپتال منتقل کی گئی ۔
Load/Hide Comments