راولپنڈی ، مری روڈ پر عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے مری روڈ پر عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کردیئے گئے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لگائے گئے بینرز پر سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے الزامات لکھے گئے ۔ رنگ روڈ پر لگے بینر پر کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی بے نقاب لکھا گیا۔ایک دوسرے بینر پر پاکستان کا قرض 80 فی صد بڑھا کر خودمختاری کی باتیں کرنے والا بہروپیا ہے تحریر ہے جب کہ ایک بینر پر کمیشن ایجنٹ فرح گوگی عوام کا پیسہ لے کر کہاں گئی، عمران خان جواب دو تحریر ہے۔دوسرے بینرز پر بھی سابق وزیر اعظم کے خلاف الزامات تحریر ہیںجن میں 5 سال میں عمران خان کے اثاثوں میں 250 فی صد اضافہ ہوا، میرا تحفہ میری مرضی سرٹیفائیڈ چور، توشہ خانہ کی چوری ریکارڈ پر ہے جو کرنا ہے کرلو، راولپنڈی اسلام آباد کے عوام عمران خان کو مسترد کرتے ہیں تحریر ہیں۔
Load/Hide Comments


