سکیورٹی گارڈ اسلحہ چھنوا بیٹھا، مزاحمت پر تین افراد زخمی، مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) کورنگی صنعتی ایریا میں حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈ اپنا اسلحہ چھنوا بیٹھا،رہزنوں نے مزاحمت پر بٹ مار کر سر پھاڑ دیا۔ سرجانی ٹائون اور گلشن معمار میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ عزیز بھٹی میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم پکڑا گیا۔ واقعات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹائون سیکٹر G-31کے گارڈ رانا سکندر علی سے چار ڈاکوئوں نے اسلحہ ودیگر سامان لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر اس کے سر پر پستول کا بٹ مار کرزخمی کردیا۔ سرجانی ٹائون کے علاقے خدا کی بستی میں پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے وسیم اللہ ولدرحیم اللہ اور راشد ولد مہردین زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ گلشن معمارکے علاقے میں نواز شریف پارک کے قریب فلیٹ نمبر SB20/Bمیں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 42سالہ فیاض احمد ولد احمد نواز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا۔علاوہ ازیں عزیز بھٹی کے علاقے میں گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ حکیم سعید گراؤنڈ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران دانیال ولد حنیف نامی ملزم کو زخمی حالت میںگرفتار کرلیا گیا، مضروب کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں