کوئٹہ میں پہلی دو روزہ قومی خواتین ایکسپو 2022ء کا آغاز، دیگر صوبوں سے ہنر مندوں کی آمد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں پہلی دو روزہ قومی خواتین ایکسپو 2022ء کا آغاز کردیا گیا، بلوچستان سمیت سندھ،خیبر پختونخوا اور پنجاب سے ہنر مندافراد کی آمد پنڈال سجالیا۔ چیف ایگزیکٹو، گچین ڈوچ ذولیخہ رئیسانی ایکسپو کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میری پہچان“کے عنوان سے کوئٹہ کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہونے والی یہ ایکسپو ڈوچ ہینڈی کرافٹ، بلوچستان یوتھ لیڈر شپ کانفرنس، گچین دوچ، منی باز کلیکشن، ہینڈ کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے، دو روزہ نمائش میں انٹر پرینیورشپ، فوڈ کورٹ، دستکاری کے اسٹالز، گیمز و تفریح، میوزیکل نائٹ سمیت مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ دوروزہ نمائش کے اختتام پر آج برو ز اتوار اختتامی تقریب منعقد کی جائیگی جس میں بہترین اسٹال کو نقد انعام اور ایوارڈ ز دیئے جائیں گے۔ذوالیخہ رئیسانی نے کہا کہ دو روزہ قومی خواتین ایکسپو میں ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والی خواتین کے لگائے گئے اسٹالز کو شرکاء کی جانب سے بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد کا مقصد کوئٹہ میں خواتین کو ان کی دہلیز پر مواقع فراہم کرنا ہے خواتین اس سنہرہ موقع سے بھر پور استفادہ کریں۔


