کوئٹہ سے کروڑوں مالیت کی اسمگل کی جانیوالی آئس کراچی میں پکڑی گئی، اسمگلر گرفتار
کراچی ( انتخاب نیوز) کوئٹہ سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ایک اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ موچکو پولیس چیک پوسٹ کی عملے نے دوران چیکنگ مشکوک شخص سے دو کلو گرام آئس برآمد کرلی، پکڑے گئے ملزم کی شناخت صدام کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ برآمد ہونے والی منشیات کوئٹہ سے اسمگل کرکے کراچی لایا تھا جو مقامی نیٹ ورک کے حوالے کرنا تھی، ملزم کے مطابق وہ چیک پوسٹ پیدل اس لئے کراس کررہا تھا کہ گرفتاری سے بچ سکے لیکن اس کی کوشش بے سود رہی اور وہ پکڑا گیا۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کرتے ہوئے گروہ میں شامل دیگر کارندوں کی قانون کے شکنجے میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی بین الاقوامی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
Load/Hide Comments


