راجن پور کے قریب مسافر بس میں خاتون سے مبینہ زیادتی، کنڈیکٹر گرفتار
سکھر (انتخاب نیوز) راجن پور کے قریب مسافر بس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ۔ مسافر ہوٹل پر کھانا کھانے کیلئے اترے تو کنڈیکٹر نے اکیلے سفر کرنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، 30 سال کی خاتون اکیلے بکھر سے کراچی آرہی تھی۔ خاتون کی شکایت پر کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق بھکر سے کراچی جانے والی مسافر بس جام پور ہوٹل اسٹاپ پر رکی تھی۔ بس میں ایک خاتون کے علاوہ دیگر سوار 6 مسافر کھانے کیلئے ہوٹل چلے گئے تو بس کنڈکٹر نے اکیلی خاتون کو بس کی پچھلی سیٹ پر زبردستی لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کے بس سے نہ اترنے پر ایک مسافر نے شک کی بناءپر بس کے اندر جاکر دیکھا اور کنڈیکٹر کو زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بھکر سے کراچی جارہی تھی۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے اور گرفتار ملزم نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے۔


