بلوچستان کے نہروں میں پانی کی بندش کی وجہ سے کسان و زمیندار سراپا احتجاج
مانجھی پور (انتخاب نیوز) بلوچستان کے معروف نہروں میں پانی کی بندش کی وجہ سے کسان و زمیندار سراپا احتجاج بن گئے شاہی کینال، مانجھوٹی شاخ اوچ شاخ میں پانی کا بحران برقرار، 63 میل کے مقام پر میر دوران خان کھوسہ، میر آصف خان کھوسہ،حاجی خاوند بخش کھوسہ،میر ثناء اللہ خان کھوسہ،میر فہد خان پہنور،محمد حنیف لانگو ودیگر کی قیادت میں بلوچستان کے معروف زمینداروں اور کسانوں کی جانب سے ایک اہم بیٹھک ہوئی جس میں علاقے کے زمینداروں اور کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے حصے کا پانی بند کرنے کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل عام کرنے کے خلاف زمینداروں اور کسانوں نے ساتھ ملکر 63 میل کے مقام پر سندھ حکومت کے خلاف سخت فیصلے کرنے پر اور سندھ حکومت کی جانب سے شاہی کینال، مانجھوٹی شاخ،اوچ شاخ کا پانی بند کرنے کے خلاف گڈو بیراج یا دوسرے اہم مقامات پر احتجاج کرنے پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر 5 جولائی تک محکمہ ایری گیشن سندھ کی جانب سے بلوچستان کے مزکورہ نہروں میں پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا تو 6 جولائی کو سندھ کے اہم شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا جب تک بلوچستان کے مذکورہ نہروں میں پانی کی فراہمی نہیں ہوگی تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جس کی تمام تر زمہ داری سندھ حکومت اور محکمہ ایری گیشن سندھ کے عملہ پر عائد ہوگی۔


